Wed, September 16, 2026

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغواء کیس: عدالت نے ملزم حسن زاہد کو عبوری ضمانت دے دی

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغواء کیس: عدالت نے ملزم حسن زاہد کو عبوری ضمانت دے دی

اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس میں گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت نے عبوری ضمانت دے دی ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے کی۔ عدالت نے حسن زاہد کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔

عدالت نے ملزم کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔ درخواست میں حسن زاہد نے مؤقف اپنایا کہ وہ بے قصور ہے اور اس پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے تاکہ اسے ہراساں اور بلیک میل کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ حسن زاہد ایک اور مقدمے میں تھانہ شالیمار پولیس کی تحویل میں ہے اور وہ اس وقت پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہے۔ اس کیس میں اس کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔

ٹیگز: