Wed, September 16, 2026

نظام کی تبدیلی کا راستہ پارلیمنٹ سے گزرتا ہے: خواجہ آصف

نظام کی تبدیلی کا راستہ پارلیمنٹ سے گزرتا ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے نظام میں تبدیلی سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران وہ ملک کے اہم اور بااختیار عہدوں پر فائز رہے ہیں، اس لیے اگر وہ اصلاحات کے خواہاں تھے تو اس کا عملی آغاز پہلے ہی کیا جا سکتا تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نظام میں کسی بھی قسم کی بنیادی تبدیلی کا درست اور آئینی فورم پارلیمنٹ ہے، جبکہ اس معاملے پر وفاقی کابینہ میں بھی مشاورت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی پارلیمنٹ اور کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت محدود رہتی ہے، اس لیے اصلاحات پر سنجیدہ پیش رفت انہی فورمز پر ہونی چاہیے۔

ٹیگز: