Wed, September 16, 2026

مہک مقبول کا شطرنج میں شاندار مظاہرہ، وزیراعلیٰ سندھ کو چیک میٹ

مہک مقبول کا شطرنج میں شاندار مظاہرہ، وزیراعلیٰ سندھ کو چیک میٹ

کراچی: قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شطرنج کے دلچسپ مقابلے میں شکست دے دی۔

یہ مقابلہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مہک مقبول کو شطرنج کھیلنے کی دعوت دینے پر ہوا، جس میں مہک مقبول نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مہک، جو شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں، نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن شپ جیت کر ملک بھر میں نام کمایا ہے۔

شہزاد رائے نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دے کر بہت اچھا پیغام دیا، اور اس کے باوجود کہ مراد علی شاہ خود شطرنج کے ماہر کھلاڑی ہیں، مہک نے انہیں چیک میٹ دے دیا۔ شہزاد رائے نے مزید کہا کہ مہک کھیل کے دوران بہت پُراعتماد نظر آئیں اور انہیں خوشی ہے کہ انہی کے اسکول کی بچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو شکست دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ مہک مقبول نے 15 مووز میں وزیراعلیٰ سندھ کو چیک میٹ کیا۔

ٹیگز: