اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے یمن کی صورتحال پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں وفد نے یو اے ای کے صدر سے ملاقات میں پاکستان کے موقف اور کوششوں پر روشنی ڈالی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا۔ پاکستان نے سعودی وزیر خارجہ سے رابطے کے بعد یو اے ای کو بھی اعتماد میں لیا اور دونوں برادر ممالک میں کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔