کراچی :وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔ ان کے مطابق صوبے سے حاصل کیے گئے 29 ماحولیاتی نمونوں میں سے 28 کے نتائج منفی آئے ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ اگست 2023 کے بعد منفی ماحولیاتی نمونوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات اور نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے۔