اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ اپنا مشن مکمل کرے گا:ٹرمپ

07:37 PM, 28 Jul, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکہ کا مؤقف انتہائی سخت ہے اور تہران کو مزید کسی معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات، پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے، تاہم اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ اپنا مشن مکمل کرے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کر چکا ہے، جبکہ امریکہ کی پوزیشن ایران کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران نہیں بلکہ امریکہ کا کنٹرول ہے۔

امریکی صدر نے گفتگو کے دوران یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر نہ ہوتے تو آج اسرائیل کا وجود نہ ہوتا۔

مزیدخبریں