دبئی: ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی، قومی ٹیم آج آرام کرے گی۔
پاکستان ویمن ٹیم کل اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی، جبکہ کپتان فاطمہ ثنا ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
قومی ٹیم نے ایشیا کپ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کے لیے کھلاڑی کل سے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کریں گی۔