مسقط:پاکستان نے عالمی کپ ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ 2025 جیت لی، جہاں محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے فائنل میں ہانگ کانگ کو 3-2 سے شکست دی۔ ٹرافی کا فیصلہ آخری فریم میں ہوا، جبکہ سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے بھارت کو 3-1 سے شکست دی تھی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی، پاکستان اسنوکر اینڈ بیلیئرڈ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عالمگیر شیخ، وزیراعظم اور دیگر شخصیات نے کھلاڑیوں کو فتح پر مبارکباد دی۔