کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے،
محکمہ کے مطابق، شہر میں آئندہ دو دنوں تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جب کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں 24 سے 29 اپریل تک ہیٹ ویو کا سامنا ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی نصیحت کی ہے تاکہ گرمی سے بچا جا سکے۔