کراچی: سونے کی قیمتیں ملکی اور عالمی سطح پر تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ چکیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت 62 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,400 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے۔