اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل ہوگا، تاہم یہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
ماہرین کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور صبح 2 بج کر 54 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔
چونکہ یہ گرہن پاکستان سے نظر نہیں آئے گا، اس لیے یہاں اس کا کوئی موسمی یا سائنسی اثر متوقع نہیں ہے۔