خیبر: پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 دن بعد کھول دی گئی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق، طورخم سرحد کے افغان کسٹم ہاؤس میں دونوں ممالک کے سکیورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی، جس میں پاک افغان مشترکہ جرگہ کے فیصلوں کو تسلیم کیا گیا۔
اس میٹنگ کے نتیجے میں، طورخم تجارتی گزرگاہ آج سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دی گئی ہے، اور متعدد پاکستانی کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہوئیں، جبکہ افغان مال بردار گاڑیاں پاکستان میں داخل ہو گئیں۔
علاوہ ازیں، یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ افغان مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر پاکستان آنے کی اجازت دی جائے گی، اور طورخم سرحد پیدل آمدورفت کے لیے دو دن بعد کھول دی جائے گی۔