اسلام آباد:جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف شکایت دائر کر دی ہے۔
جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے زیر التوا جعلی ڈگری کیس پر ملاقات کے دوران عدالتی دباؤ ڈالا۔ یہ اقدام عدالتی ضابطے کی خلاف ورزی اور مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔