"امریکہ اور ایران کو قریب لانے میں پاکستان کا کردار مثالی ہے":برطانوی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کی تعریف

09:00 AM, 14 Apr, 2026

لندن: برطانوی پارلیمنٹ کے سینئر رکن رائٹ آنریبل محمد افضل ایم پی نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے حوالے سے پاکستان کے متحرک سفارتی کردار کی بھرپور تائید کی ہے۔ ہاؤس آف کامنز میں خطاب کے دوران انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ان مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرے۔
محمد افضل ایم پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ  پاکستان اس وقت دنیا میں امن کے علمبردار کے طور پر ابھرا ہے اور امریکہ-ایران تنازع کے خاتمے کے لیے فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ پاکستان کی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ وہ مشکل حالات میں بھی فریقین کے درمیان مکالمے کی راہ ہموار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
رکنِ پارلیمنٹ نے برطانوی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لیے برطانوی حکومت پاکستان کے ساتھ کس حد تک تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا امن مشن عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، لہٰذا برطانیہ کو اس عمل میں اسلام آباد کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔


مبصرین کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی اس سطح پر تعریف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی حالیہ خارجہ پالیسی اور "ثالثی مشن" نے مغربی ممالک میں پاکستان کے امیج کو ایک ذمہ دار ایٹمی قوت اور امن پسند ملک کے طور پر مستحکم کیا ہے۔

مزیدخبریں