پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں میں رد و بدل، کلاسز مرحلہ وار شروع ہوں گی

04:28 PM, 13 Aug, 2025

لاہور: پنجاب میں سکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں میں رد و بدل، نویں سے انٹرمیڈیٹ تک کلاسز 18 اگست سے، جب کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ ماہرین تعلیم سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا۔

پنجاب میں موسم کی شدت کے باعث تعطیلات میں توسیع کی گئی تھی، تاہم اب تعلیمی سرگرمیوں کی مرحلہ وار بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں