پشاور : پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں منعقد کیا جائے گا۔ اس اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اور اسی دن رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے، جن کی نگرانی وزارت مذہبی امور کرے گی، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔