اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کہا کہ مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، تاہم اپوزیشن کا رویہ اکثر مایوس کن رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اپوزیشن نے ملک میں ایسی صورتحال پیدا کی ہے جہاں سے واپسی مشکل ہو سکتی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور ملک مخالف عناصر برداشت نہیں کیے جائیں گے اور جن چیزوں پر فخر ہونا چاہیے، ان کے خلاف بعض ٹوئٹس کی گئی ہیں۔