تہران:ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہروں کا آغاز 28 دسمبر کو ہوا تھا اور یہ اب ملک کے 27 صوبوں تک پھیل چکے ہیں۔ احتجاج کی بنیادی وجوہات میں مہنگائی اور کرنسی کی گراوٹ شامل ہیں۔
حکام نے مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے تاکہ سوشل میڈیا اور آن لائن روابط محدود کیے جا سکیں۔ امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر مظاہرین کے خلاف قتل وغارت کی گئی تو امریکا سخت کارروائی کرے گا۔ عالمی برادری ایران میں جاری احتجاج پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔