واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا اور اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کرے گا۔
صدر ٹرمپ کے بیان کے مطابق امریکہ کی کوئی بھی سرکاری نمائندہ ٹیم اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی حکومت کی واضح پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔
جی 20 سربراہی اجلاس جنوبی افریقہ میں 22 سے 23 نومبر تک منعقد ہوگا، جس میں عالمی اقتصادی مسائل اور ممالک کے درمیان تعاون کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔