لاہور:پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں جیسے لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور دیگر شہروں میں آج سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔
سندھ میں بارشوں کا آغاز 7 ستمبر سے ہوگا۔ علاوہ ازیں نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔