اسلام آباد: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے جلوسوں پر کرفیو لگا کر مذہبی آزادی کو سنگین طور پر محدود کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرنا اور عزاداری کو جرم قرار دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ مشعال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے مذہبی حقوق کا تحفظ کرے۔