پشاور: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے کرتے ہوئے آل پارٹیز جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت امن و استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے رہی ہے، اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن امن سب کا مشترکہ مقصد ہے۔