لوڈشیڈنگ کوتاہی نہیں، گیس کی کمی کا نتیجہ تھی؛ پروپیگنڈا کرنے والے مایوس ہوں گے، وزیر توانائی

02:38 PM, 1 May, 2026

اسلام آباد : وفاقی وزیر اویس لغاری نے بعض حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مہنگی بجلی پیدا کر کے عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے گیس کا انتظار کیا تاکہ سستی بجلی فراہم کی جا سکے۔
 ڈیزل اور فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی انتہائی مہنگی ہے، جس سے بچنے کے لیے عارضی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔ ایل این جی ملتے ہی تمام گیس پاور پلانٹس فعال کر دیے گئے ہیں اور اب بجلی کی طلب و رسد میں کوئی فرق نہیں رہا۔وزیر توانائی نے گزشتہ دو ہفتوں کی تکلیف کو عالمی سپلائی چین کے مسائل کا نتیجہ قرار دیا۔

مزیدخبریں