دوسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا

09:52 PM, 31 Oct, 2025

لاہور : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے لیے جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف مقرر کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی  افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 110 رنز پر تمام کھلاڑی آؤٹ کر دیے۔ جنوبی  افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 25 اور ڈونون فریرا 15 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

یہ میچ تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ہے۔ پہلے میچ میں جنوبی  افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
 
 

مزیدخبریں