لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، اور پاکستان کے لیے یہ میچ سیریز میں کم بیک کرنے کا اہم موقع ہے۔