کراچی میں معمولی زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.2 ریکارڈ

06:41 PM, 31 Oct, 2025

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ڈی ایچ اے کے شمال میں 24 کلومیٹر پر واقع تھا۔

زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور معمول کے مطابق احتیاط کریں۔

مزیدخبریں