نیا رومانس زندگی میں آیا، مداحوں کو انٹرٹین کر رہی ہوں: صبا قمر

02:59 PM, 31 Oct, 2025

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ زندگی میں رومانس ابھی نیا نیا آیا ہے اور وہ اس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

صبا قمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں مائلڈ ہارٹ اٹیک ہوا، جس کی وجہ ذہنی دباؤ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دل کے دورے صرف کولیسٹرول کی وجہ سے نہیں بلکہ ذہنی دباؤ سے بھی ہو سکتے ہیں۔

اداکارہ نے رومانوی کرداروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی اور محبت کے لیے وقت چاہیے، اور میری 8 گھنٹے کی نیند مشکل سے پوری ہوتی ہے، محبت کے لیے وقت کہاں ہے؟ ابھی میں مداحوں کو انٹرٹین کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سب کچھ قسمت پر منحصر ہے، شادی، محبت اور بچے سب مقرر وقت پر ہوتے ہیں۔

مزید برآں، صبا قمر نے اداکار عثمان مختار کے حوالے سے مذاق کیا کہ چاہے شادی ہو یا نہ ہو، تیاری پوری رکھنی چاہیے۔

مزیدخبریں