ایبٹ آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں تاکہ ملک میں امن قائم رہے۔
نشست میں موجود طلبا نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ افواجِ پاکستان جیسے ادارے نوجوانوں کو حوصلہ اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔