اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے نئے قانون کے تحت انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آج اجلاس کرے گا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں حلقہ بندیوں، ڈیمارکیشن رولز، قانونی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ 21 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کیا، جس کے نفاذ سے 2022 کا ایکٹ منسوخ ہو چکا ہے۔