پنجاب حکومت کا بڑا اقدام؛ قبضے کے مقدمات 90 دن میں نمٹیں گے

10:07 AM, 31 Oct, 2025

لاہور : پنجاب میں عوام کی زمین اور جائیداد کے تحفظ کے لیے پراپرٹی آرڈیننس 2025 کو منظور کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق اب قبضہ مافیا کا راج ختم ہو جائے گا اور مقدمات صرف 90 دن میں حل ہوں گے۔

نظام کے تحت ہر ضلع میں 6 رکنی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیاں قائم ہوں گی، جن میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور دیگر حکام شامل ہوں گے۔ کمیٹیوں کے فیصلے کی اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹربیونل میں ہو سکے گی، جو بھی 90 دن کے اندر فیصلہ کرے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آرڈیننس کا مقصد عوام کو برق رفتار انصاف فراہم کرنا ہے اور کسی شہری کی جائیداد پر غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ قبضہ واگزار کرانے کے لیے پیرا فورس کے استعمال اور ڈیجیٹل ریکارڈنگ کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں