پشاور : خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کی نئی 13 رکنی کابینہ تشکیل دے دی ہے، جس میں 10 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔ کابینہ آج سہ پہر 3 بجے حلف اٹھائے گی۔
نئی کابینہ میں شامل اہم شخصیات میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند، آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے اراکین کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کی ترجیحات اور ترقیاتی منصوبوں کے مطابق تقسیم کی جائیں گی۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی کابینہ کی تشکیل سے صوبے میں حکمرانی کے نظام کو مزید مؤثر اور پائیدار بنانے میں مدد ملے گی۔