واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے ٹیرفز کو مسترد کرنے کے لیے علامتی ووٹ دیا۔ تمام ڈیموکریٹس نے حمایت کی، جبکہ مخالفت میں صدر ٹرمپ کی اپنی پارٹی کے چار رکن بھی شامل تھے، اور ووٹوں کی تعداد 51 کے مقابلے میں 47 رہی۔
یہ قرارداد عمل درآمد کے لیے لازم نہیں، مگر اس کا مقصد صدر ٹرمپ کی جانب سے استعمال کیے گئے ایمرجنسی اختیارات پر نظر ثانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سے قبل سینیٹ نے برازیل اور کینیڈا پر عائد ٹیرفز کے خلاف بھی ووٹ دیا تھا۔