پیٹرول مزید مہنگا، نئی قیمت 253.63 روپے فی لیٹر مقرر

11:43 PM, 31 May, 2025

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ کر دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمت میں یہ تبدیلی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث کی گئی ہے۔

مزیدخبریں