ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی نئی ویڈیو وائرل، مداحوں کا زبردست ردعمل

06:05 PM, 31 May, 2025

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر اور ماڈل مناہل ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں، اس بار ان کی ایک ڈانس ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مناہل ملک کو سرخ لباس میں مشہور گانے ’لال پری‘ کی دُھن پر دلکش انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی پرفارمنس نے نہ صرف مداحوں کو محظوظ کیا بلکہ کئی صارفین نے اس کی کھل کر تعریف بھی کی۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ: "مناہل نے اس گانے کو بالکل نیا رنگ دے دیا ہے، یہ ایک شاندار پرفارمنس تھی۔"

یہ پہلا موقع نہیں جب مناہل ملک خبروں میں آئی ہوں۔ اس سے پہلے بھی وہ اپنے منفرد انداز، فیشن فوٹوشوٹس اور جرات مندانہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی مقبول رہی ہیں۔

مزیدخبریں