راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کی کال دے دی ہے، اس بار وہ جیل سے قیادت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے مطابق، عمران خان نے ملک گیر تحریک شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
عمران خان کا مؤقف ہے کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہ ملنے کے باعث اب عوامی طاقت کو متحرک کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک کا دائرہ اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہر شہر میں مظاہرے ہوں گے۔
علی ظفر نے کہا کہ چند دنوں میں مکمل حکمت عملی تیار کر لی جائے گی اور اگلی ملاقات میں عمران خان خود پارٹی قیادت کو ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔
سابق وزیراعظم کے مطابق، "یہ تحریک روایتی نہیں بلکہ فیصلہ کن ہو گی۔ ہمیں روکا گیا تو ہم جانتے ہیں کہ راستہ کیسے نکالنا ہے۔"