ارشد ندیم 85.57 میٹر کی تھرو کے ساتھ فتح کی جانب گامزن

01:52 PM, 31 May, 2025

جنوبی کوریا : وطن کے شیر، اولمپک ہیرو ارشد ندیم نے ایک بار پھر ایشیا کے میدان میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں انہوں نے 85.57 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ سبقت حاصل کی اور دشمنوں کو خبردار کر دیا کہ پاکستانی جذبہ آج بھی زندہ ہے۔

اگرچہ ابتدائی تھرو 75.64 میٹر رہی، مگر ارشد نے دوسرا وار ایسا کیا کہ مخالفین کی اُمیدیں زمین بوس ہو گئیں۔
سری لنکن تھروورز، جو آغاز میں ٹاپ پر تھے، ارشد کے عزم کے سامنے ٹھہر نہ سکے اور دوسری و تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔

ساتھ ہی یاسر سلطان بھی قومی پرچم کے ساتھ میدان میں موجود رہے، 74.50 میٹر کی تھرو کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 86.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلے ہی ایونٹ کی سب سے بڑی تھرو کی تھی۔

مزیدخبریں