سنگاپور: بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے پاکستان کے ساتھ مئی میں ہونے والی فضائی جھڑپوں میں بھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے گرنے کی تصدیق کر دی ہے، تاہم انہوں نے تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد ظاہر کرنے سے انکار کیا۔
جنرل چوہان نے کہا کہ ’’طیارے گرنے کی تعداد سے زیادہ یہ جاننا ضروری ہے کہ کہاں غلطی ہوئی۔‘‘
یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے باضابطہ طور پر اس نقصان کا اعتراف کیا ہے، جبکہ پاکستان نے چھ بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کا دعویٰ کیا تھا۔
اس موقع پر جنرل چوہان نے امریکی صدر کے دعوے کو بھی مسترد کیا کہ امریکہ نے دونوں ممالک کو ایٹمی جنگ سے بچایا۔
فضائی ناکامی کا بوجھ کس پر؟ جنرل انیل چوہان نے چپ توڑ دی
01:35 PM, 31 May, 2025