افغان طالبان حکومت نے پاکستان میں سفیر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا

12:46 PM, 31 May, 2025

اسلام آباد:پاکستان کے کابل میں سفیر تعینات کرنے کے جواب میں افغان طالبان حکومت نے بھی اسلام آباد میں اپنا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرے گا۔ پاکستان نے حال ہی میں کابل میں اپنا پہلا سفیر تعینات کیا ہے۔

یہ پیشرفت دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات اور تعاون کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

مزیدخبریں