ارشد ندیم کا عزم، قوم کی امیدیں , ایشین چیمپئن شپ کا فائنل آج

11:29 AM, 31 May, 2025

سیئول: پاکستان کے جیولین تھرو کے ستارے ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی افق پر سبز ہلالی پرچم کو بلند کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:10 پر ہوگا، اور پوری قوم کی نظریں ارشد کی اگلی تھرو پر مرکوز ہیں۔

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 86.34 میٹر کی ناقابلِ یقین تھرو کی، جس نے انہیں فائنل کا مضبوط ترین امیدوار بنا دیا۔ ان کے ہمراہ یاسر سلطان بھی فائنل تک پہنچ چکے ہیں، جو پاکستان کے لیے دوہری خوشخبری ہے۔

ارشد ندیم نے کہا "قوم نے ہمیشہ میرے لیے دعا کی ہے، آج پھر دعا کریں، ان شاء اللہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کروں گا۔

مزیدخبریں