آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی، احتیاطی تدابیر کی ہدایت

12:46 AM, 31 May, 2025

اسلام آباد: اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں جمعے کے روز تیز بارش کا آغاز ہوا، جس کے باعث موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ ایف-6، ایف-8، جی-10، آئی-9، بلیو ایریا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

راولپنڈی میں بھی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں، جس کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سڑکوں پر احتیاط سے گاڑی چلائیں تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں