ایل پی جی صارفین کے لیے مہنگائی کا نیا دھچکا

08:17 PM, 31 Mar, 2026

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 78.28 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 304.12 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

اس اضافے کے بعد گھریلو استعمال کے لیے ایل پی جی سلنڈر بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3,588.59 روپے مقرر کی گئی ہے، یعنی ہر سلنڈر پر تقریباً 924 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتیں یکم اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔

مزیدخبریں