وزیراعظم کا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی برقرار رکھنے کا حکم، بچت پلان طلب

06:49 PM, 31 Mar, 2026

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب اسٹاک موجود ہے، عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
 وزیراعظم نے کہا کہ بروقت حکومتی مداخلت کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین مستحکم ہے اور کسی قسم کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔اجلاس میں سرکاری سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں بچت اور کفایت شعاری کے سخت اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے حکام کو خصوصی ہدایت کی کہ ایسی حکمت عملی تیار کی جائے جس سے عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا اثر غریب طبقے پر کم سے کم پڑے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ ملک بھر میں توانائی کی بچت کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کیا جائے اور سرکاری دفاتر میں ایندھن کی کھپت کم کی جائے۔ خطے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل مدتی سپلائی چین کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے۔وزیر اعظم  نے اس عزم  کا اظہار کیا کہ پاکستان کی معاشی بقا کفایت شعاری اور درست فیصلوں میں پنہاں ہے۔ ہم عام آدمی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ریلیف کی فراہمی ہماری حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے۔

مزیدخبریں