لاہور : سیشن عدالت لاہور نے معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے پر تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے کیس کی طویل سماعت مکمل ہونے کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے علی ظفر کے دعوے کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں باقاعدہ ڈگری بھی جاری کر دی ہے۔
ہرجانے کی رقم: عدالت نے حکم دیا ہے کہ میشا شفیع، علی ظفر کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے عوض 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں۔ جج کے ریمارکس: جج آصف حیات نے کیس کے تمام شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں فیصلہ تحریر کیا۔یہ قانونی جنگ اس وقت شروع ہوئی تھی جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تھے، جس کے جواب میں علی ظفر نے اپنی ساکھ متاثر ہونے پر کروڑوں روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
بڑی عدالتی پیش رفت: میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم، علی ظفر کے حق میں ڈگری جاری
04:49 PM, 31 Mar, 2026