بیجنگ مشن: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے پاکستان کی بڑی سفارتی پیش قدمی

03:53 PM, 31 Mar, 2026

بیجنگ : پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانے اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے اپنا کلیدی سفارتی کردار فعال کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی قیادت کی دعوت پر ایک روزہ اہم دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں درج ذیل امور زیرِ بحث آئیں گے۔ اسحاق ڈار چینی قیادت کو اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ چار ملکی (پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر) وزرائے خارجہ اجلاس کے فیصلوں اور جنگ بندی کے لیے طے پانے والے مشترکہ فارمولے سے آگاہ کریں گے۔
وزیر خارجہ، وزیراعظم اور عسکری قیادت (فیلڈ مارشل) کی جانب سے ایران اور امریکہ/اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر چینی حکام کو اعتماد میں لیں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک چین دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے "اسٹریٹجک ڈائیلاگ" بھی ہوگا، جس میں خطے میں قیامِ امن کے لیے چین کے تعاون پر بات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد بیجنگ کو اس بات پر آمادہ کرنا ہے کہ وہ اپنے عالمی اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے "پیس انیشی ایٹو" (Peace Initiative) کی بھرپور حمایت کرے۔

مزیدخبریں