اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے ملک میں توانائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں اور مستقبل کی ضروریات کے لیے بھی تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ صدر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایندھن کی بچت کریں اور انفرادی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو ترجیح دیں۔
مثال قائم کرنے کے لیے حکومت نے 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کا استعمال روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاشی دباؤ کے پیشِ نظر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی جائے گی تاکہ براہِ راست عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
'ملک میں پیٹرول کے وافر ذخائر موجود ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں'"صدر زرداری کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل
11:38 AM, 31 Mar, 2026