کینالز نہیں بنیں گی:وزیراعلیٰ سندھ کا کینال منصوبوں پر سخت مؤقف

04:23 PM, 31 Mar, 2025

سیہون: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالفطر کے پہلے روز سیہون پہنچ کر عوام کو عید کی مبارکباد دی اور اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کینال منصوبوں کے بارے میں اپنے واضح مؤقف کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "بطور وزیراعلیٰ سندھ میں خود کہہ رہا ہوں کہ سندھ میں کینالز نہیں بنیں گی۔"

مراد علی شاہ نے وضاحت دی کہ نگران حکومت کے دوران ایک اسکیم پیش کی گئی تھی جس کی اجازت ارسا سے طلب کی گئی تھی، لیکن ارسا نے جنوری میں اس منصوبے کا غلط سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے اس سرٹیفکیٹ کو مشترکہ مفادات کونسل میں چیلنج کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی متنازعہ کینال منصوبوں کی تفصیلات سامنے آئیں، سندھ حکومت نے فوری طور پر اس پر اعتراض کیا۔ مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ کا انتظار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں