ریاض : عالمی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی خوشی میں مبارکباد پیش کی۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: "عید مبارک! میری دعا ہے کہ یہ خاص وقت آپ سب اور آپ کے پیاروں کے لیے خوشی، امن اور سلامتی لے کر آئے۔"
رونالڈو نے عید الفطر کو ایک بابرکت موقع قرار دیتے ہوئے یہ دعا کی کہ یہ تہوار ہر شخص کے لیے امن اور سکون کا پیغام لے کر آئے۔ سعودی کلب النصر کے کھلاڑی نے اپنے روایتی سعودی لباس میں ایک تصویر بھی شیئر کی، جو ان کے مداحوں نے بہت پسند کی۔