جون کے مقابلے میں جولائی میں ایل این جی مزید مہنگی، نئی قیمتیں جاری

11:56 PM, 31 Jul, 2026

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے درآمدی ایل این جی کی نظرثانی شدہ قیمتیں جاری کر دیں، جن کے تحت جون کے مقابلے میں نرخوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی کے مہینے میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) دونوں کے لیے ایل این جی مہنگی کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 25.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن کے صارفین کے لیے ایل این جی کی قیمت 6.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق جولائی کے دوران پاکستان نے اسپاٹ مارکیٹ سے پانچ ایل این جی کارگوز خریدے، جبکہ اس عرصے میں اسپاٹ خریداری کی اوسط قیمت 18.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ کی گئی۔

ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا تعین درآمدی لاگت اور جولائی کے دوران خریدی گئی ایل این جی کارگوز کی اوسط قیمت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں