پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال قابو میں، چند مقامات پر نچلے درجے کے سیلاب کا سامنا

11:18 AM, 31 Jul, 2026

لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال مجموعی طور پر معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر آباد کے نالہ پلکھو اور نارووال کے نالہ بسنتر میں بھی نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال موجود ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے تمام دریاؤں اور ندی نالوں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں