اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔